خبریں اور معلومات

۹ ربیع الاول

۹ ربیع الاول

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۹ ربیع الاول  عید اور خوشی منانے کا دن ہے، اس  دن کی خاص اہمیت اس لئے بھی ہے کہ متعدد راوایات میں اس دن کو اہمیت اور عظمت کے ساتھ یاد کیا گیا ہے۔ امام علی (علیہ السلام) سے روایت منقول ہے کہ آپ نےحذیفہ سے فرمایا کہ خدا کی قسم یہ وہی دن ہے [...]
  • 2023-09-25
شہادت امام سجاد علیہ السلام

شہادت امام سجاد علیہ السلام

  ۲۵ محرم الحرام  ایک ایسے  امام کی شہادت کا دن ہے کہ جو تمام عمر اپنے بابا کی شہادت پر روتے رہے۔ ایک ایسے بھائی کی شھادت کا دن ہے  جنکی نظروں کے سامنے   انکے بھائیوں کو شہید کر دیا گیا اور خود انھیں  ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پیروں میں بیڑیاں، گلے میں خاردار طوق پہنا کر بازاروں اور [...]
  • 2023-08-05
آغاز محرم

آغاز محرم

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیک یا ابا عبد اللہ تمام مومین کی خدمت میں ماہِ عزا کی تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔ محرم کا مہینہ قمری سال کا پہلا مہینہ ہے۔ اسی مہینہ کے سن ۶۱ ہجری میں رسول اللہ ﷺ  کے نواسہ امام حسین بن علی (علیہما السلام) او ر انکے اصحاب باوفا  کی انتہائی مظلومانہ طریقہ سے [...]
  • 2023-07-19

مدرسہ سبق کے مطالعہ کے لئے مطلوبہ وقت کیا ہے؟

آپ سے امید کی جاتی ھے کہ آپ اس وقت تک تعلیم حاصل کریں گے جب تک کہ آپ سبق کو مکمل طور پر سمجھ نہ لیں۔ ہماری تجویز ہے کہ مواد سے واقف ہونے کےلئے آپ درس سے پہلے کتاب کو پڑہیں۔ اور پھر ہر سبق کو ایک بار دھیان سے دیکھیں اور نوٹ بنائیں۔ اگلا مرحلہ یہ ہے کہ آپ نے جو سیکھا ہے اس پر نظرثانی کریں اورتمارین کو حل کریں۔

کیا یہ تعلیمات ہمیں قم یا نجف کے حوزہ میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے اہل بنائیں گی؟

ہاں ، ان کورسز کی تکمیل سے قم اور نجف کے مدارس میں آپ کی کارکردگی میں تیزی آئے گی۔

- امام صادقؑ آن لائن مدرسہ کا دفتر کہاں پر قائم ہے؟

امام صادق آن لائن مدرسہ کا مرکزی دفتر قم ، ایران میں واقع ہے۔ نجف اشرف میں بھی دفتر ہے۔

کل کتنے سمسٹر ہیں؟

6 سیمسٹر ہوں گے۔

پورا کورس مکمل کرنے کے لیے کتنا وقت در کار ہے ؟

یہ طالب علم کے وقت اور لگن کی مقدار پر منحصر ہے۔ عام طور پر مدارس میں ہر سمسٹر کی تکمیل کے لیئے ایک سال لگتا ہے.

امام صادقؑ آن لائن مدرسہ کا منتظم کون ہے؟

امام صادق ؑآن لائن مدرسہ ایک آزادانہ اقدام ہے جو ایران کے شهرقم المقدسه ، اور نجف الاشرف ، عراق کے اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے۔

کیا مدرسہ کسی انسٹی ٹیوٹ یا مرجع تقلید سے وابستہ ہے ؟

نہیں ، امام صادق ؑآن لائن مدرسہ مکمل طور پر آزاد مدرسہ ہے اور کسی انسٹی ٹیوٹ یا مرجع تقلید سے وابستہ نہیں ہے۔

کیا مدرسہ ہمیں مطالعاتی مواد فراہم کرے گا؟

جی ہاں ، امام صادقؑ آن لائن مدرسہ درسی کتب کا ایک الیکٹرانک ورژن ، دروس کا خلاصہ ، چارٹ ، مشقیں اور امتحانات کے لیئے سوالات فراہم کرتا ہے۔

×
بہتر تجربے کے لئے۔۔۔
ہم سے رابطہ کریں