اس پرآشوب زمانے میں جہاں وسائل ارتباطی اور سوشل میڈیا کا دور دورہ ہے اور طرح طرح کی فکریں پیش کی جا رہی ہیں ، وہیں سب سے زیادہ بڑا حملہ دین کی طرف ہے، بالخصوص دین اسلام۔ آج کے زمانے میں ہر زمانے سے زیادہ ضروری ہے کہ اپنے عقاید کی حفاظت کا اہتمام کیا جائے اور جوانوں کو اپنے دین اور مذہب کی صحیح معلومات فرہم کی جائے۔ واضح ہے کہ اسلام میں بہت سے فرقہ موجود ہیں اور انہیں فرقوں کے مابین شیعہ اثناعشری فرقہ اسلام حقیقی کی ترجمانی کر رہا ہے۔ کی آج کے دور میں شیعہ مذہب ایک منفرد شناخت حاصل کر چکا ہے اور ہر منصف مزاج شخص جاننا چاہتا ہے کہ ’شیعہ کون ہیں؟‘ اور ہر اس سوال کو پوچھنا چاہتا ہے کہ جو شیعوں سے مربوط ہے۔ لھذا ’شیعہ کون ہیں؟‘ کے عنوان سے اس درس کا آغاز کیا گیا کہ تاکہ شیعہ مذہب کا مختصر تاریخی پس منظر ، شیعوں کے عقائد اور احکام کا دوسرے اسلامی فرقوں کے ساتھ تقابل، شیعہ مکتب ِفکر کے امتیازات وغیرہ کو بیان کیا جائے۔