بسم اللہ الرحمن الرحیم

امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ کی جانب سے تمام مومنین کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

عید سعید غدیر خم اسلامی سال کی اہمترین عید ہے۔ رسول اکرم ﷺ نےاللہ کے حکم سے حجۃ الوداع کی واپسی کے وقت ۱۸ ذی حجۃسن ۱۰ ہجری ،  غدیر خم کے میدان میں   ہزاروں اصحاب کے سامنے امام علیہ   السلام کا ہاتھ اٹھا کر یہ اعلان کیا: من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ [جسکا مولا میں ہون اسکے مولا یہ علی ہیں]۔

اس اعلان کے بعد خداوند عالم نے آیت نازل کی الیوم اکملت لکم دینک و اتممت علیکم نعمتی۔۔۔[اس خاص دن ہم نے تمہارا دین کامل کردیااور تم پر اپنی نعمت تمام کردی اور ۔۔۔]

یہ عیداہم ترین عید وں میں سے ہے اور متعدد روایات میں اسکی فضیلت کو دیکھا جا سکتا ہے۔  معصومین  علیہم السلام  نے عید غدیر کو تقریبا ۵۰ ناموں سے یاد کیا ہے اور ہر نام ایک خاص فضیلت کی طرف اشارہ کرتا ہے، مثلا [عید اللہ اکبر]  [1]  [عيد الشيعة] [2][ يوم عيد] [3][يوم الولاية] [4][يوم كمال الدين] [5]۔

کثیر تعداد میں  روایات اس  عید کو اہتمام کے ساتھ منانے کی تاکید کرتی ہیں اور  اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ امام  علی (علیہ السلام)  کی ولایت  کا مسلہ کتنا اہم اور ضروری ہے کہ جسکے بغیر اسلام ہی مکمل نہیں۔

 پروردگار عالم ہم سب کو صراط مستقیم پر گامزن رہنے کی توفیق عطا فرمائے  اور ہماری عیدی کو ہمارے امام کا ظہور قرار دے۔

 

 

[1] امام رضا(ع) نے فرمایا: و هوعيد الله الاكبر (عید غدیر، اللہ کی سب سے بڑی عید ہے)، الغدير، ج 1، ص 286

[2] قال الصادق(ع): جعله عيدا ... لموالينا و شيعتنا، بحارالانوار، ج 98، ص 300.

[3] قال الصادق(ع): انه يوم عيد۔[یہ عید کا دن ہے]، بحارالانوار، ج 98، ص 298.

[4] المراقبات، ص 257. امام رضا (ع) نے اس نام سے یاد کیا

[5] قال علي(ع) و هو ... يوم كمال الدين [امام علیہ (ع) نے فرمایا کہ یہ دین کے کمال کا دن ہے]، مصباح المتهجد، ص 700.

مرتبط موضوع