بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ سبحانہ و تعالی کا فضل و کرم ہے اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ شریف کا لطف و احسان ہے کہ  امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ گذشتہ ۹ برسوں میں کثیر تعداد میں لوگوں تک معارف اہلبیت علیہم السلام کو پہنچانے میں کامیاب رہا ہے۔ اس کامیابی کو پرکھنے کے بہت سے معیار ہو سکتے ہیں انہیں معیارات میں سے ایک معیار مومنین کی بے لوث محبت اور طلاب کا کثیر تعداد میں استقبال ہے۔
  امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ کے لئے باعث مسرت ہے کہ  ان چند برسوں میں بین الاقوامی سطح پر مدرسہ کی  سائٹ اور اینڈروئید اپلیکیشن کے فارسی ، انگلش اور اردو زبانوں میں ۱۰،۰۰۰ سے زیادہ شاگردوں کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا۔
اس آن لائن مدرسہ میں شاگروں کی تعداد ۱۰،۰۰۰ سے زیادہ ہو جانا ایک بہت اہم سنگ میل ہے اور یہ بڑی کامیابی آپ شائقین علوم اہلبیت علیہم السلام  کی بے لوث محبتوں اور لا تعداد دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ 
یقینا آپ کا شوق اور استقبال ہمارے حوصلوں اور ہمتوں کو بلند کرتا ہے تاکہ اور بڑے اہداف حاصل کئے جا سکیں اور بہتر انداز میں آپ کی خدمت کر سکیں۔
امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ جدید  ٹکنولوجی  اور آسان طریقوں سے معارف اہلبیت علیہم السلام کو دنیا کے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے اور اور تعلیمات ناب اسلامی کو عام کرنے کے لئے کمربستہ ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ کے ذریعہ  آپ علم دوست دانشور اور محقق حضرات کی خدمت ہوتی رہے اور ائمہ طاہرین علیہم السلام  کی خاص عنایات ہم سب کے شامل حال ہوں ۔

وَآخِرُ دَعْوَاهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ