🔹 اسلامی مناسبتوں میں ۹ ربیع الاول ایک اہم دن ہے اور اس دن کو  خوشی کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔   روایات میں اس دن کو  غدیر ثانی کے نام سے بھی یاد کیا گیا  ہےجو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس دن میں اور ۱۸ ذیالحجہ کے درمیان کوئی گھرا  رابطہ ہے۔

🔸 ۹ ربیع الأول اور  عید غدیر کے درمیان جو رابطہ ہے وہ شاید اہلبیت علیہم السلام سے دوستی اور انکے  دشمنوں سے  بیزاری ہے کہ جسکو  فروع دین میں  تولی اور  تبری کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔تولی یعنی اولیاء الٰہی سے  محبت کرنا اور تبری یعنی اللہ کے دشمنوں سے دوری کرنادر  حقیقت توحید کے دو اصلی رکن یہی دو تعلیمات ہیں کہ جنکے ذریعہ انسان  ایمان کی اعلی منزلوں تک پہنچتا ہے اور  اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کرتا ہے۔ 

 

🔻 حدیث میں آیا ہے کہ: هل الدین الا الحب والبغض، کیا دین محبت اور  عداوت ( یعنی اللہ اور اسکے دوستوں سے دوستی اور اللہ کے دشمنوں سے دشمنی )کے علاوہ بھی کچھ ہے؟ (کافی،ج۲،ص۱۲۵)

🔻 قرآن کریم کا ارشاد ہے کہ:لا تَجِدُ قَوْمًا یُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ الْیَوْمِ الاْخِرِ یُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ...؛ اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والوں کو آپ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرنے والوں سے محبت رکھتے ہوئے ہرگز نہ پائیں گے... (مجادلہ ۲۲)

 اس لئے آج کے دن  قرآن اور  روایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے ایمان کے بلند مرتبوں تک رسائی حاصل کرنا کی کوشش کرنا چاہیئے۔

 

💐    یوم الاستراحۃ اور  اہلبیت کی خوشی کا دن

۹ ربیع الأول اہلبیت علیہم السلام کی خوشی کا دن ہے۔ امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:آج کے دن  کو اللہ نے اہلبیت علیہم السلام کے لئے  آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا ہے اور یہ  دن سختیاں اور دشواریاں دور ہونے کا دن ہے،  یہ دن غم اور پریشانی دور ہونے کا دن ہے ، یہ دن غدیر ثانی ہے۔ (بحار الانوار،ج۹۵،ص۳۵۴)

 

آج کے دن  آسمانوں پر ملائکہ خوشحال  ہیں اسی لئے ہم  اہل زمین بھی ملائکہ کے ہم نوا ہو کر خوشیاں منارہے ہیں۔

آج کے دن اس آیت  قل لا أَسْئَلُکُمْ عَلَیْهِ أَجْراً إِلاَّ الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبى  پر عمل کرتے ہوئے اہلبیت علیہم السلام سے تمسک کرتے ہیں  اور آل رسول علیہم السلام  سے اپنی محبت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی سے اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔

 امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ تمام مسلمین کی خدمت میں عید الزہراء علیہا السلام کی مناسبت سے تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔