بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ پری حوزہ کے  دروس کے بعد پہلے ٹرم کے دروس آپلود کئے جا چکے ہیں۔ تمام صارفین (یوزرس) کے لئے یہ امکان فراہم ہے کہ وہ پری حوزہ کے ساتھ ساتھ پہلے ٹرم کے دروس بھی پڑھ سکتے ہیں لیکن دوسرے ٹرم میں جانے کے لئے پہلے ٹرم کے دروس کے امتحانات میں شرکت کرنا اور قابل قبول نمبر حاصل کرنا لازمی ہے۔

 امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ کے پہلے ٹرم کے دروس میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ دروس مناست مقدار میں ہوں اور نجف اشرف، قم مقدسہ اور برّ صغیر  کے حوزات علمیہ میں رائج دروس کے مطابق ہوں۔

پہلے ٹرم میں موجودہ دروس کی فہرست

۱-عقائد امامیہ

۲-علم فقہ (منہاج الصالحین)

۳-مکالمہ عربی (۲)

۴-کتاب شرح عوامل فی النحو

۵-مقدماتی منطق

۶- تجوید

(ممکن ہے کچھ دروس بعد میں اضافہ کئے جائیں)

وسائل اور ذرائع کی کمی کے باوجود مدرسہ کی پوری کوشش ہے کہ وقت پر تمام دروس مکمل طور پر اَپلوڈ کر دئے جائیں لیکن بعض مشکلات کی بنا پر ممکن ہے کہ دروس دیر سے اَپلوڈ ہوں، جسکے لئے ہم معذرت خواہ ہیں۔

تمام اہل علم و ادب سے گذارش ہے کہ علوم آل محمد علیہم السلام کے شایقین کو امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ کے پروگرام سے آگاہ فرمائیں اور حصول علم کا شوق دلائیں۔

ہم آپ کی مفید تنقید ، رائے  اورمشورے کے منتظر ہیں۔