بسم اللہ الرحمن الرحیم

▪️➖▪️السَّلاَمُ عَلَیْکِ أَیَّتُهَا الْمَظْلُومَة الْمَغْصُوبَة ▪️➖▪️

ایام فاطمیہ کی آمد ہے اور مومنین کے قلوب غمگین ہیں یقینا یہ سوگواری کے ایام عاشورا سے کم نہیں۔ عاشورا میں اگر بیٹے کا غم ہے تو ایام فاطمیہ میں ماں کا غم ہے اور یہ دونوں دن یوسف زہرا امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے لئے مصیبت کے دن ہیں۔

جس طرح عاشور کے دن کربلا کا دردناک منظر امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی نظروں کے سامنے آجاتا ہے ویسے ہی ان ایام میں بھی مدینہ میں زہراء مرضیہ (علیہا السلام) کے گھر کا جلتا ہوا دروازہ، مولاعلی (علیہ السلام) کے گلے میں بندھی رسن، حضرت محسن (علیہ السلام) کا شہید ہونا۔۔۔ یہ المناک مناظر بھی امام کے لئے تازہ ہو جاتے ہوں گے۔

یقینا آج کے دن وقت کے امام (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کو اگر ڈھونڈنا ہو تو مولا ایک ہی جگہ ملیں گے اور وہ جگہ مدینہ میں بنت رسول(علیہا السلام) کی ویران قبر ہے۔

آج ہم سب یتیم ہو گئے، اب یہ اہم نہیں کہ پچھتر دن کی روایت مانی جائے یا پچانوے  دن کی، اہم یہ ہے کہ منتقم خون حضرت فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا)  امام عصر (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ظہور کی دعا کریں اور اور تعجیل فرج کے لئے اہتمام کریں تاکہ عدالت قائم ہو سکےظلم و ستم کا اس دنیا سے خاتمہ ہو جائےاور ظالمین کو انکے کیفر کردار تک پہنچا دیا جائے۔

 امام کاظم (علیہ السلام) نے فرمایا:ان فاطمة علیها السلام صدیقة شهیدة [فاطمہ علیہا السلام صدّیقہ اور شہیدہ ہیں۔]

امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرس تمام مومنین کی خدمت میں ایام فاطمیہ(سلام اللہ علیہا) کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتا ہے۔

مرتبط موضوع