امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ کے لئے باعث مسرت ہے کہ رسول الله ﷺ اور امام جعفر الصادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر عربی شعبہ کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔
یہ آنلائن مدرسہ ابھی تک تین زبانوں میں تعلیمات محمد و آل محمد علیہم السلام کو لوگوں تک پہنچا رہا تھا، لیکن عربی شعبہ کے افتتاح کے بعد علوم اسلامی کے شائقین اب عربی زبان میں بھی حوزوی دروس پڑھ سکیں گے۔
الحمد للہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کے فضل و کرم سے اور آپ مومنین کے تعاون و حوصلہ افزائی کے سبب مدرسہ اب چار زبانوں میں تعلیمی خدمات  انجام دے رہا ہے۔

مزید معلومات کے لئے عربی کی سائٹ www.imamsadiq.tv/ar