ماہ مبارک رمضان کی آمد

 

ماہ مبارکرمضان اللہ کا مہینہ ہے اور افضلالشہور یعنی تمام مہینوں سے بہتر ہے۔یہ عبادتوں اور راز و نیاز کرنے کا مہینہ ہے۔ دلوں کو اللہ تبارک و تعالی کی طرف متوجہ کرنے کا مہینہ ہے۔

یہ وہ مہینہ ہے جس میں ہم کو خداوند نے اپنی مہمانی کی طرف دعوت دی ہے اور ہمیں صاحب کرامت قرار دیا ہے ۔ اس مہینہ میں ہماری ہر سانس تسبیح کا ثواب رکھتی ہے۔ ہمارا سونا عبادت ہے۔ ہمارے اعمال اس مہینہ میں قبول ہوتے ہیں اور دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔ 

ہر سال یہ ایام  آتے ہیں اور اسکی معنویت سے فضا نورانی اور معطر ہو جاتی ہے۔ اہل دل اپنے کمال اور سعادت کی راہ پر گامزن ہو جاتے ہیں اور ہر عبادت گذار اپنی ظرفیت کے حساب سے تقربالہی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

 پروردگار عالم ہم سب کو بہترین عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام مسلمانوں کی خدمت میں ماہ مبارک رمضان کی تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔