بسم اللہ الرحمن الرحیم

امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ کے لئے باعث مسرت ہے کہ مدرسہ کے دروس کی فہرست میں ’مقدماتی احکام‘ کا اضافہ ہوا ہے۔

اس درس میں حجۃ الاسلام استاد سراج حسین صاحب نے بہت آسان طریقہ سے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ ہر مسلمان کے اوپر روزمرہ پیش آنے والے شرعی احکام کو سیکھنا واجب ہے۔

اسلام کی تعلیمات میں انسان کی ہدایت کے لیئےزندگی کے ہر پہلو کو مدّنظر رکھا گیا ہے۔ اسی لئے اسلام نے ہر ظاہری عمل کے لئے خاص حکم بتایا ہے تاکہ اس پر عمل کر کے انسان سعادت تک پہنچ سکے اور ان ظاہری احکامات کے مجموعہ کو علم فقہ یا احکام شرعی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس موضوع کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے واجب ہے کہ ہر مسلمان روزمرہ پیش آنے والے احکامات کو سیکھے اور یہ جان لے کہ کون سے کام واجب ہیں اور کون سے حرام، کس کام کا انجام دینا مستحب ہے اور کسکا انجام دینا مکروہ یا مباح ہے۔

ان سب باتوں کو بہت آسان طریقہ سے سیکھنے کے لیئے اس درس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔