🏴   رسول اللہ ﷺ کی مصیبت اتنی سنگین ہے کہ نہ صرف مسلمان  بلکہ کائنات کا ذرہ ذرہ آج کے دن غمگین ہے۔  زمین اور آسمان افسردہ ہیں کیونکہ آج  رحمۃ للعالمین کے ماتم کا دن ہے۔

آپ ﷺ  خاتم الانبیاء ہیں اور آپ کے بعد سلسلہ وحی منقطع ہو گیا ، آپ کے بعد  جناب بلال نے اذان دینا بند کر دی،  حضرت جبرئیل علیہ السلام وحی لے کر نہیں آئے۔رسول اللہ ﷺ کی رحلت کے بعد لوگوں نے اپنے وعدے توڑ دئے اور  خانہ وحی پر آگ لگا دی اور اعلان غدیر کو بھلا دیا۔

◾️ رسول اللہﷺ  کی شہادت

۶۳ سال کی عمر  میں، سن ۱۱ ہجری ۲۸ صفر  کے دن آپ کی شہادت ہوئی، بعض  علماء کی تحقیق کے مطابق رسول اکرم ﷺ کو کسی  یہودی عورت نے  زہر دیا تھا جسکے سبب آپ ﷺ کچھ دن کی علالت کے بعد  شہید ہو گئے، لہذا  رسول اکرم ﷺ کی وفات  اور رحلت کے بجائے اگر شہادت  کہا  جائے تو غلط نہیں ہوگا ، کیونکہ علماء کے نزدیک  جو روایاتزہر دئے جانے کو بیان کرتی ہیں وہ    تواتر معنوی کی حد پر ہیں۔

◾️ آپ ﷺ کے بعد

اس بات سے غافل کہ دو مہینے پہلے رسول اللہ ﷺ نے  غدیر خم میں کیا اعلان کیا تھا  کچھ نام نہاد  صحابی، رسول اللہﷺ کے غسل و کفن کو چھوڑ کر قدرت کے لالچ میں  سقیفہ نامی جگہ پر جمع ہو کر رسول اللہﷺ کی جانشینی پر لڑ رہے تھے۔اس وقت  جناب امیر المومنین علیہ السلام اور بعض  بنی ہاشم آنحضرت ﷺ کی تجہیز و تکفین میں مصروف تھے۔

🏴امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ رسول اکرم ﷺ کی شہادت پر تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔