کتاب شرح عوامل فی النحو

بر صغیر کے دینی مدارس ہوں یا حوزات علمیہ نجف اشرف اور قم مقدسہ، علم نحو کی ابتدائی کتابوں میں سے ایک رائج کتاب ’شرح عوامل‘ ہے۔

اگر طالب علم نحو کی اس کتاب کو اچھی طرح سیکھ لے اور اس میں مذکور عوامل کی قسموں کو اچھی طرح پہچان لے اور حفظ کر لے تو علم نحو پر اسکو عبور حاصل ہو جاتا ہے۔

کتاب شرح العوامل فی النحو‘ در اصل علم نحو میں موجود سو عوامل کی شرح اور توضیح پر مشتمل ہے کہ جسکو شیخ عبد القاہر بن عبد الرحمن الجرجانی نے بیان کیا ہے۔

اس کتاب میں شیخ جرجانی کی ترتیب کے مطابق سو عامل بیان کئے گئے ہیں اور انکی دو اہم قسمیں ہیں پہلی قسم عوامل لفظی کی ہے اور دوسری عوامل معنوی کی ہے۔

عوامل لفظی دو قسموں پر مشتمل ہیں۔ پہلی قسم سماعی عوامل کی ہے اور انکی تعداد ایکانوے (۹۱) ہے اور دوسری قسم قیاسی عوامل کی ہے اور انکی تعداد سات (۷) عدد ہے۔ انکے علاوہ دو (۲) عدد معنوی عوامل ہیں۔ اسطرح کل عوامل کی تعداد سو (۱۰۰) بن جاتی ہے۔