مقدماتی عقائد

مقدماتی عقائد

اس درس میں عقائد کی مقدماتی بحث کو بیان کیا گیا ہے اور بغیر کسی پیچیدہ استدلال کے اصول دین کو سادہ زبان میں سمجھا یا گیا ہے۔

دروس کی تعداد
دروس کی تعداد
20 عدد
ٹرم
ٹرم
پہلا ٹرم
درس کا وقت
درس کا وقت
3:15:00 گھنٹے
سوال و جواب
سوال و جواب
خصوصی سوال جواب

کورس کے عناوین

  • مقدمه:علم عقائد کی تعریف
  • مقدمه:علم عقائد کی اصطلاحات
  • دین کی تعریف
  • دین کہاں سے شروع ہوا
  • دین کیوں انتخاب کریں
  • دین کو کیون اپنائیں؟
  • خدا شناسی کے راستے (وجود خدا پر دلیل)
  • توحید
  • صفات ثبوتیہ
  • صفات سلبیہ
  • کورس کی تفصیل

  • استاد کے بارے میں

  • سوال و جواب

ہر دین کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور وہی اصول اس دین کی بنیاد قرار پاتے ہیں ۔ جتنے زیادہ یہ اصول مضبوط ہوں گے اتنی زیادہ دین کی عمارت کی بنیادیں مضبوط ہوں گی۔

اسی قاعدہ کے تحت کسی دین کے ماننے والے اگر اس دین کے اصول کو اچھی طرح سمجھتے ہوں گے تو وہ اپنے دین میں پختہ ہوں گے اور اگر اپنے دین کی بنیادوں سے ناواقف ہوں گے تو میدان عمل میں کمزور نظر آئیں گے۔ اسی لئے ہر مسلمان کے لیئے ضروری ہےکہ وہ اپنے دین کے اصول کو سیکھے اور آیندہ کی نسل کو بھی سیکھائے تاکہ کسی بھی طریقہ کی گمراہی سے بچ سکے اور اپنے دین پر بہترین طریقہ سے عمل کر سکے۔ اس درس میں دینِ مبینِ اسلام کے اصول اورعقائد کی گفتگو ہو گی ۔ اس درس میں قرآن، معصومین علیہم السلام کی روایات اور عقلی استدلال کے ذریعہ اصول کو ثابت کیا جائے گا۔

حجۃ الاسلام  مولانا سید علی عباس رضوی (آل باقر العلوم)  امام صادق (علیہ السلام)آنلائن مدرسہ کے برجستہ استاد ہیں۔
مولانا سید علی عباس رضوی ہندوستان کے شہر لکھنو سے ہیں اور اس شہر کے مشہور علمی گھرانے خاندان باقر العلوم سے آپ کا تعلق ہے۔
موصوف نے اپنی  ابتدائی تعلیم کویت میں حاصل کی اوراپنے اجداد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے حوزہ علمیہ قم  کی طرف ہجرت کی اور تحصیل علوم آل محمدﷺ میں مصروف ہو گئے۔ مولانا  حوزہ علمیہ قم میں ۱۳سال سے زیر تعلیم ہیں اور فی الحال درس خارج  میں مصروف ہیں اور اخلاقیات کے موضوع  میں
 PhD کر رہے ہیں۔
آپ علمی ، تحقیقی اور تبلیغی میدانوں میں بے حد فعّال ہیں۔ موصوف ہندوستان ، کویت اور قم کے مختلف مدارس میں تدریس کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور فی الحال موسسہ علوم انسانی کے استاد ہیں ۔ آپ کے متعدد مضامین مختلف کانفرنسوں اور علمی مجلوں میں شایع ہوچکے ہیں۔

 

سوال بھیجنے کے لئیے درج
  • درس پڑھنے کے لئے
    رجسٹر!
×
بہتر تجربے کے لئے۔۔۔
ہم سے رابطہ کریں