شیعہ کون ہیں؟

شیعہ کون ہیں؟

آج کے زمانے کی اہم ضرورت ہے کہ ہماری نوجوان نسل اپنے عقیدہ میں مضبوط ہو اور خود تشیع کی بنیادوں کو سمجھ کر دوسروں کو سمجھا سکے۔ اس درس میں ’شیعہ کون‘ ہیں کے عنوان سے مذہب تشیع کی بنیادوں کو بیان کیا گیا ہے۔

دروس کی تعداد
دروس کی تعداد
22 عدد
ٹرم
ٹرم
پری حوزه
درس کا وقت
درس کا وقت
00:00 گھنٹے
سوال و جواب
سوال و جواب
خصوصی سوال جواب

کورس کے عناوین

  • مقدمہ شیعہ کی تعریف
  • مقدمہ شیعیت کی تاریخ
  • رسول اللہﷺ کے زمانہ میں شیعہ
  • رسول اللہ ﷺ اور امام علی (علیہ السلام)
  • امام علی (علیہ السلام) کی امامت کی تثبیت کے لئے اقدامات
  • شیعہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے سے ہیں۔
  • شیعیت کی خصوصیات
  • تاریخ اسلام میں مختلف مذاہب: فرقہ کیسانیہ
  • تاریخ اسلام میں مختلف مذاہب: فرقہ زیدیہ
  • تاریخ اسلام میں مختلف مذاہب: فرقہ اسماعیلیہ
  • کورس کی تفصیل

  • استاد کے بارے میں

  • سوال و جواب

اس پرآشوب زمانے میں جہاں وسائل ارتباطی اور سوشل میڈیا کا دور دورہ ہے اور طرح طرح کی فکریں پیش کی جا رہی ہیں ، وہیں سب سے زیادہ بڑا حملہ دین کی طرف ہے، بالخصوص دین اسلام۔ آج کے زمانے میں ہر زمانے سے زیادہ ضروری ہے کہ اپنے عقاید کی حفاظت کا اہتمام کیا جائے اور جوانوں کو اپنے دین اور مذہب کی صحیح معلومات فرہم کی جائے۔ واضح ہے کہ اسلام میں بہت سے فرقہ موجود ہیں اور انہیں فرقوں کے مابین شیعہ اثناعشری فرقہ اسلام حقیقی کی ترجمانی کر رہا ہے۔ کی آج کے دور میں شیعہ مذہب ایک منفرد شناخت حاصل کر چکا ہے اور ہر منصف مزاج شخص جاننا چاہتا ہے کہ ’شیعہ کون ہیں؟‘ اور ہر اس سوال کو پوچھنا چاہتا ہے کہ جو شیعوں سے مربوط ہے۔ لھذا ’شیعہ کون ہیں؟‘ کے عنوان سے اس درس کا آغاز کیا گیا کہ تاکہ شیعہ مذہب کا مختصر تاریخی پس منظر ، شیعوں کے عقائد اور احکام کا دوسرے اسلامی فرقوں کے ساتھ تقابل، شیعہ مکتب ِفکر کے امتیازات وغیرہ کو بیان کیا جائے۔

امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ کے لئے باعث فخر ہے کہ حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا سید مرتضی عباس رضوی کربلائی اس مدرسہ میں  تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مولانا سید مرتضی عباس رضوی کربلائی  برصغیر کے علمی گھرانہ خاندان باقر العلوم سے تعلق رکھتے ہیں، آپ مفسر قرآن آیت اللہ سید ابن حسن رضوی اعلی اللہ مقامہ کے فرزند ہیں۔ موصوف کی  پیدائیش کراچی، پاکستان میں ہوئی۔ مولانا موصوف نے  ایم اے عربی- اسلامک اسٹڈیز (شھادة العالميہ في العلوم الاسلامیہ و العربيہ) کی سند حاصل کی ۱۹۹۵ میں علوم دین کی تحصیل کے لئے قم کی طرف رخ کیا  اور وہاں سن۲۰۰۲ تک مشغول تحصیل رہےاور قم کے برجستہ اساتذہ سے کسب فیض کیا۔

۲۰۰۸ سے ۲۰۱۶ تک  مولانا نے زہرا کالج کراچی میں مدرس کی حیثیت سے تعلیم اور تدریس کا سلسلہ جاری رکھا ۔

مولانا موصوف ۲۰۱۰ سے ۲۰۱۶  تک زہرا اکادمی کراچی میں  ڈائیریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔

مولانا سید مرتضی صاحب کی علمی خدمات کے علاوہ دیگر دینی، فلاحی اور ثقافتی خدمات بھی قابل تحسین ہیں اور  آپ نے جامع مسجد شاہ نجف  کراچی میں طویل مدت تک امام جمعہ کے فرائض انجام دئے۔

مولانا فی الحال قم المقدسہ میں ایم فل میں مشغول ہیں۔

سوال بھیجنے کے لئیے درج
  • درس پڑھنے کے لئے
    رجسٹر!
×
بہتر تجربے کے لئے۔۔۔
ہم سے رابطہ کریں