علم فقہ

علم فقہ

اس درس میں علم فقہ کی مشہور فقہی کتاب ’منہاج الصالحین‘ کو محور قرار دیتے ہوئے مدرس محترم احکامات کو بیان کریں گے۔ اس ٹرم میں عربی کتاب کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ طلاب عزیز عربی عبارتوں اور فقہی اصطلاحوں سے آشنا ہو سکیں۔

دروس کی تعداد
دروس کی تعداد
21 عدد
ٹرم
ٹرم
پہلا ٹرم
درس کا وقت
درس کا وقت
25 گھنٹے
سوال و جواب
سوال و جواب
خصوصی سوال جواب

کورس کے عناوین

  • تقلید کے مسائل
  • تقلید کے دیگر احکام
  • تقلید کےباقی احکام ( گناہان کبیرہ)
  • پانی کی اقسام اور احکام
  • کثیر پانی
  • کُر پانی اور قلیل پانی
  • مضاف پانی
  • بیت الخلا کے احکام
  • استبراء
  • احکام وضو
  • کورس کی تفصیل

  • استاد کے بارے میں

  • سوال و جواب

علم فقہ

علم فقہ وہ علم ہے کہ جس میں شریعت کے عملی احکام کو بیان کیا جاتا ہے۔

اگر اور دقیق بیان کیا جائے تو علم فقہ میں ادّلہ اربعہ یعنی قرآن، سنت، اجماع اور عقل کے ذریعہ کسی حکم کے استنباط کے طریقہ کو بیان کیا جاتا ہے۔

پری حوزہ میں احکام مقدماتی کے عنوان سے شریعت کے عملی احکام کو بیان کیا جا چکا ہے اور اب پہلے ٹرم میں علم فقہ کی مشہور فقہی کتاب ’منہاج الصالحین‘ کو محور قرار دیتے ہوئے مدرس محترم احکامات کو بیان کریں گے۔

اس ٹرم میں عربی کتاب کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ طلاب عزیز عربی عبارتوں اور فقہی اصطلاحوں سے آشنا ہو سکیں۔

اس ٹرم میں منہاج الصالحین کی کتاب الطہارة کو پڑھایا جائے گا۔

مختصر  تعارف

حجۃ الاسلام و المسلمین جناب سید حیدر رضا زیدی فرزند  سید حسن رضا زیدی  کا تعلق پاکستان  کے شہر کراچی سے ہے۔

آپ نے اپنے مقدماتی دروس پاکستان  ہی میں حاصل کیئے  اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے ایران ہجرت فرمائی اور ادبیات  کے دروس کی تکمیل   مشہد الرضا علیہ السلام میں استاد  حجت ہاشمی کے دروس میں شرکت فرما کر  انجام دی،پھر قم المقدسہ کے رخ کیا اور مدرسہ حجتیہ سے رشتہ  فقہ ومعارف میں "بررسی آیات فقھی حج" کےموضوع پر  پایان نامہ لکھ کرسطح چھار  کو مکمل  کیا، دروس خارج  اساتیذ عظام آقای بہجت رضوان اللہ تعالی  علیہ، آقای وحید  خراسانی ، آقای  ناصر مکارم شیرازی ، آقای جوادی آملی( حفظہم اللہ )  سے حاصل کیئے  ۔

آپ کوتبلیغ و تدریس  کا ابتدا سے   سوق رہا لہذا  مسقل مزاجی سے تبلیغی اور تدریسی میدان میں بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیتے آرہے ہیں۔ آپ نے مختلف تحقیقی مقالہ جات بھی لکھے ۔

سوال بھیجنے کے لئیے درج
  • درس پڑھنے کے لئے
    رجسٹر!
×
بہتر تجربے کے لئے۔۔۔
ہم سے رابطہ کریں