تمام طلاب  اور معارف اسلامی کے شائقین کے لئے ’امام صادق علیہ السلام بین الاقوامی ادارہ‘  یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہےکہ طلاب کی ضروریات کے پیش نظرجومسلسل  دروس حوزوی   تک رسائی کی درخواست کرتےہیں نیز دروس حوزوی کی نشر واشاعت کے  بھاری اخراجات فراہم کرنے کے لئے ایک آنلائن شاپ کا   آغاز کر رہا ہے۔

 حوزوی علوم کی نشر و اشاعت کے سلسلہ میں دروس کی سی ڈی  وغیرہ تیار کرکےمخاطبین کو بھیجنے کی  مالی اخراجات اور دیگردشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ’امام صادق علیہ السلام بین الاقوامی ادارہ‘  نے آنلائن شاپ کو شروع کرنے کا فیصلہ لیا تاکہ دروس کی خریداری کو آسان بنایا جا سکے ۔ امام صادق علیہ السلام  آنلائن  مدرسہ کی شاپ   کے ذریعہ آپ آڈیو اور ویڈیوفارمیٹ میں دروس کو خرید سکتے ہیں نیز دروس کی تلخیص اور کتب وغیرہ بھی دستیاب ہیں۔

نوٹ: وہ عزیز طلباء جوتمام   یا مختلف دروس  کو پڑھ  رہے  ہیں، انہیں ہر مرحلہ کے دروس تک مفت رسائی حاصل ہے، اور امتحانات میں کامیاب ہونے کی صورت میں ، وہ اعلیٰ مراحل کے دروس تک رسائی حاصل کر سکیں گے، 
البتہ  دروس کی آڈیو اور ویڈیو   حاصل کرنے کے لئے   مدرسہ کی شاپ کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔

سائٹ کا آیڈریس: imamsadiq.tv/shop/en